ایک فیسٹیول نے سینکڑوں جانیں لے لیں،ہزاروں افراد زخمی
  18  اپریل‬‮  2017     |     دنیا
ینگون (ویب ڈیسک ) میانمار کے دارالحکومت ینگون میں واٹر فیسٹیول کے دوران مختلف حادثات کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 285افراد ہلاک اور ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ۔”خلیج ٹائمز “ینگون میں 4روزہ واٹر فیسٹیویل کے دوران حادثات نے 285افراد کی جان لے لی جبکہ 1073زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔ واٹر فیسٹول کے دوران جرائم کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا۔یہ شرح اموات گزشتہ سال کے فیسٹیول سے 13فیصد زیادہ ہے ۔چار روزہ فیسٹیول کے دوران مرنے والوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے تھا ۔واٹر فیسٹیول کے دوران ٹریفک حادثات ، قتل ، منشیات ، چوری ، اسلحہ رکھنے کے حوالے سے 1200 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔گزشتہ سال اس فیسٹول کے دوران 272 افراد ہلاک اور 1ہزار 86افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved