وزیر اعظم نے 8جون کو ملک میں انتخابات کرانے کا اعلان کردیا
  18  اپریل‬‮  2017     |     دنیا
لندن(آئی این پی)برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ملک میں عام انتخابات قبل از وقت کرانے کا اعلان کر دیا ،ہاؤ س آف کامنز میں انتخابی تجویز کی منظوری کیلئے ووٹنگ (آج ) ہو گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے جنرل الیکشن 8جون 2017کو کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات قبل ازو قت کرانے کا اعلان مشکل فیصلہ تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات ملکی مفاد میں ہیں ، الیکشن ملک میں استحکام لانے کا واحد راستہ ہیں ۔ہاؤ س آف کامنز میں انتخابی تجویز کی منظوری کیلئے ووٹنگ (آج ) بدھ کو ہو گی ۔برطانوی وزیر اعظم کا اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ان کا ساتھ دیں تاکہ ووٹروں کو موقع فراہم کیا جا سکے۔ قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی وجہ سے برطانوی پانڈ کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
71%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
14%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved