’’خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال ‘‘ چین اور نیپال کی فوجیں حرکت میں آگئیں ۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟
  18  اپریل‬‮  2017     |     دنیا
کھٹمنڈو(آئی این پی )چین اور نیپال کے مابین پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا،10 دن جاری رہنے والی یہ فوجی مشقیں سگر ماتھا دوستی 2017 کا نام سے جاری ہیں۔ نیپالی زبان میں دنیا کے سب سے بڑے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کو سگرماتھا بلایا جاتا ہے۔نیپالی فوج کے مطابق ان مشقوں کی توجہ انسداد دہشت گردی کی تربیت پر ہوگا۔ واضح رہے کہ چین کے وزیر دفاع جانگ فان کوان نے نیپال کا دورہ کیا تھا جو کہ گذشتہ 15 سالوں میں کسی بھی چینی اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے پہلا دورہ تھا،اس ملاقات میں ان فوجی مشقوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔حال ہی میں چین نے نیپال میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جو کہ ملک کی مجموعی پیداوار کا 40 فیصد ہے۔نیپال کے چین میں متعین سابق سفیر ٹانکا کارکی نے کہا کہ ‘نیپال اور چین کے اچھے تعلقات ہیں اور یہ مشترکہ فوجی مشقیں اس تعلقات کو مزید مضبوط کریں گی۔بھارت نے نیپال میں 317 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved