ملک زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا ۔۔بڑا نقصان ۔۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ
  18  اپریل‬‮  2017     |     دنیا
کابل(آئی این پی)افغانستان کے سرحدی علاقے اسپین بولدک میں افغان آرمی کے اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق اسپین بولدک میں واقع افغان آرمی کے فوجی کیمپ میں اسلحہ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کے فوری بعد اسلحے کے گودام میں شدید دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں19 افراد زخمی ہوگئے دھماکوں کے باعث آس پاس کے تمام مکانات منہدم ہوگئے ہیں ۔افغان حکام کے مطابق دھماکوں کے بعد متعدد فوجی لاپتہ ہوگئے ہیں دھماکے اتنے شدید تھے کہ چمن شہر میں بھی اس کی آوازیں سنائی دی گئی جب کہ کئی گھروں کی دیواروں میں دراڑیں بھی پڑگئیں۔اسپین بولدک میں ہونے والے دھماکوں کے بعد پاک افغان سرحد پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved