’’ توبہ استغفار ‘‘ دوست کے کہنے پر نوجوان کی اپنی والدہ کے ساتھ ایسی حرکت کہ سن کر کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
  18  اپریل‬‮  2017     |     دنیا
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی نوجوان نے دوست کے کہنے پر اس کی والدہ پر قاتلانہ حملہ کر دیا ۔دونوں کا مقصد خاتون کو قتل کر کے اس کی انشورنس پالیسی کی رقم حاصل کرنا تھا ۔میڈیار پورٹ کے مطابق بھارتی نوجوان نے ماں کو قتل کرانے کیلئے اپنے دوست کو 20ہزار دئیے جس کے بعد اس نے مینا نامی 46سالہ خاتون کو چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ٗپولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ہمسائے نے مینا کی چیخ و پکار سنی اور پولیس کو طلب کر لیا جس کے بعد ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کے دوست نے اسے والدہ کو قتل کرانے کیلئے 50ہزار کی پیشکش کی تھی جس میں 20ہزار پہلے وصول کر چکا ہوں ۔ملزم کے بیان پر خاتون کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
17%
پسند ںہیں آئی
33%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved