ڈونلڈ ٹرمپ خطرناک امریکی صدرنہیں‘احمدی نژاد
  18  اپریل‬‮  2017     |     دنیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے خطرناک صدر نہیں ہیں۔ اگر ان کی جگہ ہیلری کلنٹن صدر بن جاتیں تو وہ باراک اوباما اور جارج بش کے نقش قدم پر چلتیں۔سابق ایرانی صدر نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شام پرحملہ ہیلری کلنٹن نے کرایا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ٹرمپ زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔ کیونکہ کوئی خطرناک شخص کبھی بھی 70 ارب ڈالر کی دولت جمع نہیں کرتا۔خیال رہے کہ احمدی نژاد نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سوئس سفارت خانے کے توسط سے اس وقت ایک مکتوب بھیجنے کی کوشش کی تھی جب ٹرمپ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ مگر سوئس سفارت خانے کی طرف سے یہ کہہ کر ان کا مکتوب ٹرمپ تک پہنچانے سے انکار کردیا تھا کہ ’وہ کوئی ڈاکیا نہیں۔ سابق ایرانی صدر نے کئی دیگر سوالوں کے جواب دیئے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں حصہ لینے کا اعلان اس بات کا اظہار ہے کہ ایران میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے سپریم لیڈر کے مشورے پرعمل درآمدکیوں نہیں کیا تو احمدی نژاد نے کہا کہ سپریم لیڈر نے اپنی رائے تبدیل کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ میرا نام انتخابی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے مگر سابق حکومتی مشیر اور معاون خصوصی حمید بقائی کی طرف سے ان کی کھل کرحمایت کی گئی ہے۔مبصرین کاکہنا ہے کہ سپریم لیڈر کے مشورے کو نظرانداز کرکے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے احمدی نژاد کا اعلان ایک بڑاسرپرائز ہوسکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved