بھارت میں آذان کی آوازکو قیادت تک کوئی نہیں روک سکتا،اعجاز خان
  19  اپریل‬‮  2017     |     دنیا

ممبئی(روز نامہ اوصاف) بھارتی گلوکار سونو نگم کی جانب سے اذان کی تو ہین کرنے پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا، اذان سے متعلق نازیبا جملوں کو جہاں ان کے مداحوں نے سخت ناپسند کیا ہے تو وہیں وہیں اب بالی ووڈ اداکار اعجاز خان نے بھی سونو نگم کو کھری کھری سنادی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کا کہنا تھا اکہ اذان مسلمانوں کی غنڈہ گردی نہیں اور نہ ہی کبھی غنڈہ گردی کی ہے جب کہ بھارت میں اذان کی آواز آتی تھی، آتی ہے اور انشااللہ ہمیشہ آتی رہے گی۔اداکار کا کہنا تھا کہ سونونگم میرا دوست ہے اور آپس میں اچھا تعلق ہے لیکن جو انسان اسلام کے خلاف بات کرے گا میں اس کا کبھی احترام نہیں کروں گا اور یہی وجہ ہے کہ سونو کا احترام میرے دل سے ختم ہوگیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
95%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved