اہم اسلامی ملک کے صدر کی بیٹی کی ایسی شرمناک تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا ۔۔ تصاویر لنک میں 
  19  اپریل‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی ایشیاءکے اسلامی ملک کرغزستان کے صدر الماس بیگ آتم بائیوف کی بیٹی کی ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی ہے کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 20سالہ عالیہ شیگائیوا صدر الماس کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔ اس نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے نوزائیدہ بیٹے کو اپنا دودھ پلا رہی ہوتی ہے۔ تصویر میں اس نے برائے نام لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔75فیصد مسلم آبادی والے ملک کرغزستان کے صدر کی بیٹی کی ایسی تصویر منظرعام پر آنے پر ملک میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور یہ تصویر حکمران خاندان کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالیہ نے گزشتہ سال ستمبر میں کونستاتین (Konstantin)نامی شخص سے شادی کی اور رواں سال مارچ میں بیٹے کو جنم دیا۔ بچے کی پیدائش سے پہلے تک اس نے کبھی اپنے حاملہ ہونے کے متعلق بات نہیں کی لیکن اپنی تصاویر مسلسل پوسٹ کرتی رہی۔ بچے کی پیدائش سے چند دن قبل اس نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔ اس تصویر میں بھی وہ نیم برہنہ تھی اور اسی تصویر سے ہی لوگوں کو معلوم ہوا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہے۔ حالیہ تصویر پر لوگوں کے شدید ردعمل کا جواب دیتے ہوئے عالیہ نے لکھا ہے کہ ”اب رجحانات تبدیل ہو گئے ہیں، دنیا جدید ہو گئی ہے۔ اب ثقافت، زمانے اور دوسرے ایسے عوامل میں قید نہیں رہا جا سکتا۔کیا کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ چند نسلوں تک کیا چیز قابل قبول ہو گی اور کیا نہیں؟“


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
9%
ٹھیک ہے
9%
کوئی رائے نہیں
9%
پسند ںہیں آئی
73%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved