’’شمالی کوریا کے ایٹمی حملے کی تیاری کام کر گئی‘‘ امریکی فوجوںکو منہ کی کھانی پڑ گئی
  19  اپریل‬‮  2017     |     دنیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمانڈ نے کہا ہے کہ ان کا سٹرائیک گروپ اب حکم کے مطابق مغربی بحرِ ہند کی جانب سفر کر رہا ہے۔اس سے پہلے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر خدشات میں اضافے کے باعث امریکی فوج نے بحریہ کے سٹرائیک گروپ کو کوریائی خطے کے جانب پیش رفت کا حکم جاری کیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی پیسفک کمانڈ نے اس تعیناتی کو خطے میں تیار رہنے کی حکمت عملی قرار دیا تھا۔ شمالی کوریا نے حال ہی میں کئی جوہری تجربات کیے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں یہ جوہری اسلحہ بنا سکتا جس میں امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سنپو سے جاپان کے سمندر میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کے تجربات کی وجہ سے امریکہ اور شمالی کوریا کے تعلقات تناو کا شکار ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved