وسطی کانگو میں مزید 17 اجتماعی قبریں دریافت
  19  اپریل‬‮  2017     |     دنیا
کنساشا(مانیٹرنگ ڈیسک )وسطی کانگو میں مزید 17 اجتماعی قبریں دریافت کرلیگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں مزید سترہ اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ اس طرح جمہوریہ کانگو میں ملنے والی اجتماعی قبروں کی تعداد40 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اجمتاعی قبریں اس علاقے سے مل رہی ہیں، جہاں ملکی فوج اور مقامی ملیشیا کے مابین مسلح جھڑپوں کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ اجتماعی قبریں حکومتی فوجیوں کی طرف سے کھودی گئی تھیں۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved