بھارتی عدالت نے کلبھوش کی رہائی کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی
  19  اپریل‬‮  2017     |     دنیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی عدالت نے پاکستان میں سزائے موت پانے والے جاسوس کلبھوش یادو کی رہائی کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے پاکستان میں سزائے موت پانے والے جاسوس کلبھوش یادو کی رہائی کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کردی ہے ۔سماعت کے دوران مرکز کے وکیل نے کہاکہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور پورا ملک اس کیلئے متحد ہے ۔وزارت خارجہ یادو کے معاملے پر اپنی پوری کوشش کررہی ہے اور دونوں ایوانوں نے بھی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔عدالت نے پٹیشن کی کاپیاں میڈیا کو دینے اور اس معاملے کو عدالت سے پہلے عوام کے سامنے لانے پر درخواست گزار پر اظہار برہمی کیا۔ گزشتہ روز سماجی کارکن راہل شرما نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھاکہ عدالت مرکز کو کلبھوش یادو تک قونصلر رسائی حاصل کرنے اور اسکی رہائی کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کی ہدایت کرے ۔ کلبھوش کو غیر قانونی طور پر پاکستان کی حکومت نے حراست میں رکھا ہوا ہے اور اسکے ایک منصفانہ مقدمے کی سماعت سے انکار کیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قونصلر رسائی فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویانا کنونشن اور بین الاقومی قانون کے تحت ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ مرکز کوعالمی عدالت انصاف کا سہار ا لے کر کلبھوشن کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور اسے سزائے موت دینے کے حوالے سے بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزیوں کو چیلنج کرنا چاہیے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved