امریکہ کی اسلام دشمنی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مسجد پر حملہ ‘40 نمازی شہید ‘درجنوں زخمی
  20  اپریل‬‮  2017     |     دنیا

واشنگٹن ‘ دمشق (ویب ڈیسک ) امریکہ نے مسلمان دشمنی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور شام میں مسجد پر حملہ کرکے سینکڑوں نمازیوں کو نشانہ بناڈالا جس کا انکشاف ہومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں ہوا۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اس وقت مسجد کو نشانہ بنایاگیا جب وہ سینکڑوں نمازیوں سے بھری تھی ، امریکہ نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے القاعدہ کے دہشتگردوں سے بھرے ایک میٹنگ ہال کو نشانہ بنایا تاہم شام کاکہناہے کہ مغربی حلب میں امریکی حملے میں کم ازکم 40نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔امریکی سنٹرل کمانڈکے ترجمان کرنسل جوہن جے تھامس کاکہناتھاکہ ہم نے کسی مسجد کو نشانہ نہیں بنایا، ہم نے جس ہدف کو نشانہ بنایا وہ تباہ ہوگیا، اسی مقام سے 50فٹ کے فاصلے پر مسجد موجود ہے جو اب بھی موجود ہے ۔لیکن ہومن رائٹس واچ نے کہاکہ تحقیقات کے دوران مسجد میں القاعدہ یا کسی اور جنگجو گروپ کی میٹنگ کے حوالے سے امریکی دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ہومن رائٹس واچ کے ڈپٹی ایمرجنسی ڈائریکٹر کے مطابق بظاہر محسوس ہوتاہے کہ امریکہ کو اس حملے میں کچھ بنیادی غلط فہمی ہوئی ہے جس کی قیمت درجنوں شہریوں کو چکانا پڑی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved