شامی صدر بشارالاسد کی فوج کے پاس اب بھی کئی ٹن کیمیائی ہتھیار موجود ہیں، اسرائیل
  20  اپریل‬‮  2017     |     دنیا

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس کے اندازے کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد کی فوج کے پاس اب بھی کئی ٹن کیمیائی ہتھیار موجود ہیں۔ وائس آف امریکا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ تخمینہ شام میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے دو ہفتے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔اسرائیل کے ایک سینئر فوجی عہدے دار نے ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ کئی ٹن کیمیائی ہتھیار بدستور اسد کی فورسز کے قبضے میں ہیں۔اسرائیل کے مقامی میڈیا کی کچھ رپورٹس میں ایک فوجی عہدے دار کے حوالے سے جس نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی درخواست کی تھی، بتایا ہے کہ بشار الااسد کی فورسز کے پاس تین ٹن کے لگ بھگ ہلاکت خیز کیمیائی مواد موجود ہے۔واضح رہے کہ2013ءمیں طے پانے والے ایک معاہدے میںجس کے ثالث روس اور امریکا تھے، شام نے اپنے کیمیائی ہتھیار ضائع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved