طیارے کی پرواز سے قبل میاں بیوی نے ایئر پورٹ پر ہی ایسا کام شروع کردیا کہ لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے
  20  اپریل‬‮  2017     |     دنیا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کی لڑائی ہر گھر کی کہانی اور کوئی اچنبھے کی بات نہیں لیکن چین میں گزشتہ دنوں ایک میاں بیوی ایسی جگہ پر گتھم گتھا ہو گئے جہاں کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چینی صوبے ینان کے دارالحکومت کن منگ میں پیش آیا جہاں ایک جوڑا شینگ شوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آیا۔ انہیں چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز کی پرواز 5843پر سوار ہونا تھا۔ سکیورٹی و دیگر تمام مراحل سے گزر کر جب یہ جوڑا جہاز پر سوار ہونے کے لیے گیا تو رن وے پر عین جہاز کی سیڑھیوں کے سامنے ان دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی میں پہلے تلخ کلامی ہوئی جس پر انہوں نے ایک دوسرے سے بیگ چھیننے شروع کر دیئے۔ اس چھینا جھپٹی میں وہ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ شوہر نے بیوی کو نیچے گرا دیا اور اس سے بیگ چھیننے لگا۔ بیوی بھی اس سے کم نہ تھی۔ اس نے شوہر کی شرٹ کو اس مضبوطی سے جکڑ لیا کہ جب وہ بیگ چھین کر واپس اٹھا تو اس کی شرٹ ہی اتر گئی اور وہ برہنہ ہو گیا لیکن وہاں سے ہل پھر بھی نہ سکا کیونکہ بیوی نے اپنی ٹانگوں سے اس کی ٹانگوں کو بھی جکڑ رکھا تھا۔ خواجہ سرا اور آدمی کی لاش۔۔۔ ایسی شرمناک ترین خبر آگئی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی، ایسا واقعہ کہ سن کر ہر انسان کانوں کو ہاتھ لگائے بالآخر کن منگ شہر کی انتظامیہ کو مداخلت کرنا پڑی اور دونوں کو حراست میں لے کر واپس ایئرپورٹ پر لیجایا گیا اور طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ ان دونوں کے جھگڑے کے باعث پرواز 28منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ طیارے میں سوار کسی مسافر نے سیڑھیوں کے سامنے اس مضحکہ خیز لڑائی کی ویڈیوبنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جہاں اسے بڑی تعداد میں صارفین دیکھ کر لطف اٹھا رہے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved