سابق ایرانی صدر احمد نژاد نا اہل قرار
  21  اپریل‬‮  2017     |     دنیا
تہران(نیوزڈیسک)سابق ایرانی صدر احمد نژاد کو آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق 8سال تک ایران کے صدر رہنے والے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔ انہیںایران کی سپریم باڈی شوریٰ نگہبان نے نااہل قراردیاہے۔ ایران میں صدارتی انتخاب اگلے ماہ ہو رہا ہے جبکہ محمود احمدی نژاد 8 سال تک ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ احمد ی نژاد کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔لیکن اس کے باوجود احمد ی نژاد نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved