مصر، سینا ئی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی، 19 جنگجو ہلاک
  21  اپریل‬‮  2017     |     دنیا
قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )مصری فوج نے سینا ئی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 19 جنگجو ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈئیر تامر رفاعی نے بتایا کہ فوج نے جزیرہ نما سینائی کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داعش سے وابستہ مقامی شدت پسند تنظیم انصار بیت المقدس کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی بمباری کرکے متعدد ٹھکانوں، اسلحہ کے گوداموں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا۔اس دوران تنظیم کے 19 جنگجووںکو ہلاک کردیا گیا، جن میں شرعی کمیٹی کے سربراہ بھی شامل ہے۔ سینا ئی میں بمباری کا سلسلہ بدھ کے روز مصری وزیر اعظم کے حکم پر شورش زدہ علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کے بعد شروع کیا گیا ہے-

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved