ترک صدر کے محافظوں نے واشنگٹن میں کرد مظاہرین کی پٹائی کردی
  18  مئی‬‮  2017     |     دنیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے دورے پر گئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان کے محافظوں نے واشنگٹن میں کرد مظاہرین کی پٹائی کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کے محافظوں نے واشنگٹن میں کرد مظاہرین کی پٹائی کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق صدر ایردوآن کے مبینہ محافظ مظاہرین کے ایک ایسے ہجوم پر ٹوٹ پڑے، جن میں سے بہت سے افراد شامی کردوں کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک یونین پارٹی یا وائی پی ڈی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ یہ واقعہ ترک صدر کی ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاس میں پہلی ملاقات کے بعد اس وقت پیش آیا جب ایردوآن واشنگٹن ہی میں ترک سفیر کی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے۔ اس راستے میں صدر ایردوآن کے بہت سے حامی اور مخالفین بھی جمع ہو گئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved