آئرلینڈ کے وزیر اعظم کا حکومتی اور پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
  18  مئی‬‮  2017     |     دنیا

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک)آئرلینڈ کے وزیر اعظم اینڈا کینی نے وزارت عظمی اور حکمران جماعت فِن گیل کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق آئرلینڈ کے وزیر اعظم اینڈا کینی نے وزارت عظمی اور حکمران جماعت فِن گیل کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ اینڈا کینی نے ملکی دارالحکومت ڈبلن میں اعلان کیا کہ انہوں نے حکمران جماعت سے کہہ دیا ہے کہ وہ دو جون تک ان کا کوئی جانشین تلاش کر لے۔ چھیاسٹھ سالہ اینڈا کینی 2002سے فِن گیل پارٹی کے سربراہ اور 2011سے آئرلینڈ کے وزیر اعظم چلے آ رہے تھے۔ وہ ایک اقلیتی حکومت کے سربراہ تھے اور انہیں کافی عرصے سے سیاسی دبا کا سامنا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved