وینیزویلا:ا پوزیشن لیڈر کا پاسپورٹ ضبط ،امریکہ جانے سے روک دیا
  19  مئی‬‮  2017     |     دنیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک)وینزویلا کی حزب اختلاف کے لیڈر ہینریق کاپریلس نے بتایا ہے کہ صدر مادورو کی حکومت نے ان کا پاسپورٹ وقت ضبط کر لیا جب وہ امریکہ روانہ ہونے کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہونے والے تھے.جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی حزب اختلاف کے لیڈر ہینریق کاپریلس نے بتایا ہے کہ صدر مادورو کی حکومت نے ان کا پاسپورٹ اُس وقت ضبط کر لیا جب وہ امریکہ روانہ ہونے کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہونے والے تھے۔ متعلقہ لیڈر وینزویلا کے صوبے میرانڈا کے گورنر بھی ہیں۔ وہ امریکہ پہنچ کر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں مادورو حکومت کے مظاہرین کے خلاف لیے جانے والے سخت اقدامات کی تفصیل بیان کرنا چاہتے تھے۔یاد رہے کہ آج کل وینزویلا کو شدید سیاسی انتشار کا سامنا ہے اور حکومت مخالف مظاہروں میں کم از کم 45 انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے گزشتہ روز وینزویلا کی سپریم کورٹ کے آٹھ ججوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved