قندھار:پولیس چوکیوں پر حملہ،8 اہلکار ہلاک
  19  مئی‬‮  2017     |     دنیا

قندھار (ویب ڈیسک)جنوبی افغان صوبے قندھار میں تین پولیس چوکیوں پر طالبان باغیوں کے حملوں میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ قندھار محکمہ پولیس کے ترجمان ضیا دُرانی نے بتایا کہ طالبان نے ارغیستان اور ناشین کے علاقوں میں قائم پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کیے تھے۔ درانی کے مطابق ان حملوں کے دوران جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 22 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے ہرات صوبے میں ایک فوجی بس پر بھی حملہ کیا تھا اور اس حملے میں ایک فوجی افسر مارا گیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved