بھارت، پل دریا میں گرنے سے 50افراد پانی میں ڈوب گئے
  19  مئی‬‮  2017     |     دنیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان کی خود کشی کا تماشہ دیکھنے واے کئی افراد لقمہ اجل بن گئے ۔بھارتی مغربی ریاست گوا میں پیدل چلنے والوں کا پل گرنے سے 50 افراد دریا میں ڈوب گئے‘ سانحے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کچھ لاپتہ ہیں تاہم ان میں سے اکثر کو زندہ بچا لیا گیا۔جمعہ کو بھارتی میڈیا نے مقامی پو لیس کے حوالے سے بتایا کہ کورچورم نامی گاؤں میں دریائے سنوردم پر بنایا گیا پیدل چلنے والوں کا پل دریا میں گر گیا جس سے پل کے اوپر موجود 50 افراد دریا میں گر گئے جن میں سے دو افراد جاں بحق جبکہ 14 لاپتہ ہیں۔مقامی پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ دریا میں گرنے والوں میں سے اکثر کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ پل کافی پرانا اور نہایت خستہ حالت میں تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پل پر سے ایک نوجوان نے دریا میں کود کرخود کشی کی کوشش کی جسے بچانے کے لیے اسٹیٹ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار اسے بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرررہے تھے۔ ریسکیو کے عمل کو دیکھنے کے لیے عوام کی کثیر تعداد امڈ آئی تھی جو کہ سانحے کے وقت پل پر موجود تھی۔ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے پولیس کی مدد سے ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے‘ 14 افراد کو بچا لیا گیا تھا جبکہ 20 ازخود تیر کر کنارے آگئے تاہم کچھ کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved