امریکہ کی قطر کیخلاف کارروائی۔۔۔قطر نے بدلہ لے لیا
  18  جون‬‮  2017     |     دنیا
دوحہ(روز نامہ اوصاف )قطرکے باعث دو افریقی ممالک اریٹیریا اور جیبوتی کی آپس میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں افریقی پڑوسی ملوں میں ایک سرحدی علاقے پرجاری تنازع میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب قطرنے ونوں ملکوں کیدرمیان متنازع سمجھے جانے والے علاقے میں تعینات اپنی امن فوج وہاں سے واپس بلا لی۔جیبوتی نے الزام عاید کیا کہ اریٹیریا نے اس کے علاقے پرقبضہ کررکھا ہے۔ یہ الزام حال ہی میں اس وقت سامنے آیا جب دوحہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کے لیے تعینات اپنی امن فوج واپس بلا لی تھی۔ دوحہ کی جانب سے فوج واپس بلانے کا اقدام اس وقت کیا گیا جب جیبوتی نے قطر پر دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزام کے بعد دوحہ میں اپنا سفارتی مشن محدود کردیا تھا۔اقوام متحدہ میں سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ قطردہشت گردی کی حمایت کرکے قطر خود بھی عالمی سفارتی آداب اوراصولوں کیخلاف ورزی کررہاہے۔ وہ دو ملکوں کے درمیان ثالثی کی مساعی کیسے کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ دونوں افریقی ملکوں کے درمیان متنازع علاقے پرتعینات قطری فوج کو اس وقت واپس بلالیا گیا تھا جب جیبوتی نے خلیجی ملکوں کی حمایت کرتے ہوئے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات محدود کردیے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
89%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
11%
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved