بریکنگ نیوز پاک بھارت میچ کے دوران انتہائی افسوسناک خبر ۔۔ زوردار بم دھماکہ۔۔ کئی ہلاکتیں ۔۔ خوفناک فائرنگ کی اطلاعات
  18  جون‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق پکتیا کے ضلع اسپن غر میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس ہیڈکوارٹرز کے گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد مزید 4 حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹرز میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چار گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں چاروں حملہ آور مارے گئے جبکہ افغان پولیس کے 5 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ آج پاکستان اور بھارت کا میچ بھی ہے جسے دیکھنے کیلئے پوری دنیا دیوانی ہو رہی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
40%
ٹھیک ہے
12%
کوئی رائے نہیں
12%
پسند ںہیں آئی
37%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved