پرتگال میں لگنے والی آگ میں ساٹھ لوگ زند ہ جل گئے
  18  جون‬‮  2017     |     دنیا
لزبن(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال میں جنگل میں لگنے والی آگ نے مقامی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ساٹھ افراد جاں بحق جبکہ اتنے ہی زخمی ہو گئے۔ پرتگال کے علاقے جوپیڈروگاو¿ گرینڈ کے جنگل میں لگنے والی آگ نے گردو نواح کی آبادی کا رخ کر لیا ۔ تو مقامی لوگوں نے گاڑیوں محفوظ مقامات کی جانب میں جانے کی کوشش کی ۔ تاہم آگ میں پھنس گئے اورساٹھ افراد کی زندہ جل گئے۔ جلنے کا واقعہ زیادہ تر اپنی گاڑیوں میں سوال افراد کے ساتھ پیش آیا۔ آگ لگنے سے زخمی ہونے والے کئی افراد کے ہلاک ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ سینکڑوں اہلکار ہیلی کاپٹروں، طیاروں اور فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو علاقے سے نکالنے میں مصروف ہیں، تاہم آگ بڑے پیمانے پر پھیلے ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔پرتگال اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
67%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved