پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے پربھارتی خاتون کے ساتھ اپنے ہی ملک میں کیا سلوک کیا گیا ؟شرمناک انکشاف
  16  جولائی  2017     |     دنیا

نئی دہلی(روز نامہ اوصاف )پاکستانی مردوں کے ساتھ شادی کرنیوالی خواتین بھارتی شہریت سے محروم ہونے لگیں۔بھارتی اخبار کے مطابق پاکستانی مردوں کے ساتھ گھر بسانے پر متعدد بھارتی خواتین غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہوگئی ہیں کیونکہ بھارت سے رخصت ہوکر ان کی ڈولی پاکستان پہنچی اور وہاں بھارتی حکومت کی جانب سے ان کی شہریت منسوخ کردی گئی تھی لیکن جب متاثرہ خواتین طلاق لے کر یا کسی اور وجہ کی بنا پر واپس بھارت پہنچیں یو انہیں اپنے ہی ملک میں شہریت کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا

کہ بھارتی شہریت سے 180 خواتین محروم ہو چکی ہیں جبکہ 110 کیس اب بھی تاخیر کا شکار ہیں۔بھارتی خواتین کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف پاکستانیوں سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved