تمام سیکورٹی ادارے ،پولیس رینجر ز،میاں محمد نواز شریف کی سیکورٹی کیلئے متحرک ہو گئے؟
  11  اگست‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (ویب نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی لاہور آمد سے قبل سیکورٹی اداروں، پولیس اور رینجرز نے روٹ کے راستے پر سرچ آپر یشن کیا اور روٹ کی فضائی نگرانی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سا بق وزیر اعظم نواز شریف کی آمد سے قبل سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے، سی ٹی ڈی نے لاہور، شیخوپورہ اور گوجرنوالہ کے علاقوں سے مشکوک اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپر یشن کر کے ٹرک اڈوں اور ہوٹلوں

کی سخت چیکنگ کی اور بائیو میٹرک کے ذریعے شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ ریلی کے راستے میں فضائی نگرانی بھی کی گئی، ہیلی کاپٹر سے امامیہ کالونی، شاہدرہ، راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، مال روڈ، جیل روڈ اور کینال رود پر فضائی نگرانی کی گئی۔دوسری جانب لاہور ریلی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کی بہتری کے لیے دوسرے اضلاع سے بھی پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔ ساہیوال، وہاڑی سے بھی پولیس اہلکار لاہور پہنچ گئے۔ پنجاب کانسٹیبلری سے بھی اہلکاروں کو لاہور بلوا لیا گیا، دوسرے اضلاع اور پنجاب کانسٹیبلری سے آنے والی نفری پولیس لائنز پہنچ گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved