خواجہ آصف کو ساڑھے چار سال گزارنے کے بعد اپنا حق یاد آگیا؟
  11  اگست‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (ویب نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے نکلنے سے دو، تین دن پہلے بھی سکیورٹی کے حوالے سے میاں صاحب کو بار بار وارن کیا گیا، رسک نہ لیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سیاسی ایشوز کو مدنظر رکھتے ہوئے رسک لینا پڑتا ہے، سکیورٹی کیوجہ سے سفر لمبا ہو رہا ہے، ممکن ہے میاں

صاحب کل گوجرانوالہ میں قیام کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرف نے اپنے آپ کو جائز قرار دینے کے لیے (ق)لیگ بنا لی تھی، مشرف باہر جا کر بیٹھا ہے کوئی مائی کا لعل ہے جو اسے ہاتھ ڈالے۔ وزیر خارجہ نے سینئراینکرکے کان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے پر عوام کی رائے لینا ہمارا حق ہے، کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کر دیا تھا۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ قانون نے اپنا ایک راستہ اپنانا ہوتا ہے، ستر سالہ تاریخ ہے قانون کس طرح راستہ بناتا ہے؟ 70 سال کا سفر طے کر لیا ہے لیکن ابھی بھی سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved