لیکن ڈاکٹر یاسمین راشد نے ن لیگ بڑا جھٹکا دے دیا
  11  اگست‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (ویب نیوز) این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن کے لئے پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرا دیئے۔ تمام جماعتوں نے کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا، حکمران جماعت تاحال امیدوار ہی فائنل نہ کر سکی۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے باعث قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 120 کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز ہو گیا، مسلم لیگ عوامی طاقت کا شو کرتے کرتے شاید این اے 120 کو بھول ہی گئی، تمام جماعتوں نے کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا، حکمران

جماعت تاحال امیدوار ہی فائنل نہ کر سکی۔ تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصل میر نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کروا دیئے، مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی جبکہ عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری سمیت 49 امیدواروں کے درمیان بڑے حلقے کیلئے بڑا مقابلہ ہوگا۔این اے 120 کے انتخاب کیلئے کلثوم نواز میدان میں اتریں گی: خاندانی ذرائع خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیا تھا جب کہ انہوں نے عدالتی فیصلے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔واضح رہے 2013 کے الیکشن میں نواز شریف نے اس حلقہ سے 91 ہزار 683 ووٹ حاصل کیے تھے اور پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 52 ہزار 354 ووٹ حاصل کر سکی تھیں۔ اس طرح نواز شریف 39 ہزار 329 ووٹوں کی لیڈ سے جیتے تھے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ مقابلہ کیسا رہتا ہے۔ الیکشن 2013 میں نواز شریف اور ڈاکٹر یاسمین کے علاوہ جو نمایاں امیدوار تھے جن میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ سلمان بٹ نے 953 اور پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار نے 2 ہزار 605 ووٹ لیے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
20%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved