ملائیشیا میں بیٹی کو درندگی کانشانہ بنانیوالے باپ کو 12 ہزار سال قید کی سزا سنادی
  12  اگست‬‮  2017     |     دنیا

کوالا لمپور( ویب ڈیسک) ملائیشیا میں درندہ صفت باپ کو بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے جرم میں 12 ہزارہ سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں ایک شخص نے اپنی 15 سالہ بیٹی کی 600 سے زائد مرتبہ عصمت دری کی، 35 سالہ ملزم نے 2 سال قبل بیوی کو طلاق دیدی تھی جس کے بعد سے متاثرہ لڑکی والد کے ساتھ ہی رہ رہی تھی تاہم گزشتہ ماہ لڑکی کی والدہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس میں اس نے سابق شوہر پر بیٹی کے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کوالا لمپور کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کو اس پر لگے تمام الزامات پڑھ کر سنائے گئے

تاہم اس نے صحت جرم ماننے سے انکار کر دیا جس پر ملزم کے خلاف ملائیشیا کے انتظامی دارالحکومت پترا جایا میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی سماعت کے لیے حال ہی میں قائم کردہ خصوصی عدالت میں مقدمہ چلا یا جائے گا۔دوسری جانب ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اگر ملزم پر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو ا س کو ملائشیا کے قانون کے تحت 12 ہزار سال تک کی قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پراسیکیوٹرز کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبول نہ کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملزم کے فرار ہونے یا گواہوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا خدشہ ہے جس پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved