پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں ، مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف متحد ہوگئیں ۔۔ اہم خبر آگئی
  12  اگست‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (ویب نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے حامد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے‘نماز جنازہ میں پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں متحد ہو گئیںاور مسلم لیگ (ن) ‘پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندان کی تاحیات مدد کی پیشکش کردی

۔تفصیلات کے مطابق مشن جی ٹی روڈ کے دوران گجرات میں داخلے کے وقتنوا زشریف کے قافلے میں شامل تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوا جس کا نمازلالہ موسیٰ کے علاقے بہار کالونی گرا?نڈ میں ادا کیا گیا ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال ،تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور پیپلز پارٹی کے رہنما تنویر اشرف کائرہ بھی موجود تھے۔ادھر ڈی پی او گجرات نے پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کی تاحیات مدد کے لیے تیار ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved