جہلم میں عدلیہ مخالف تقریر نواز شریف کو مہنگی پڑ گئی نااہل وزیراعظم کے خلاف کیابڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا؟عدالت سے آنیوالی خبر نے بھ
  12  اگست‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (ویب نیوز)نواز شریف کی جہلم میں عدلیہ مخالف تقریر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے عمران خان کو قتل کی دھمکیاں، تحریک انصاف نے ن لیگ کے خلاف نیا پلان ترتیب دیدیا، کپتان کی بابر اعوان سے ملاقات، آئین و قانون کی روشنی میں لائحہ عمل تجویز کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انـصاف کےچیئرمین عمران خان اور بابر اعوان میں ایک اہم ملاقات بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے جس میں نواز شریف کی جہلم میں عدلیہ مخالف تقریر اورراولپنـڈی میں ن لیگ کی ریلی کے دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے عمران خان کو قتل کرنے کے حوالے سے کارکنوں کو ہدایت جاری کرنے کے خلاف نیا پلان ترتیب دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں

نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ن لیگی رہنمائوں کی جانب سے عدلیہ مخالف تقریر اور بیانات ناقابل قبول ہیں۔ عمران خان نے بابر اعوان کو آئین اور قانون کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدلیہ مخالف تقریر اور ن لیگی رہنمائوں کے بیانات کے حوالے سے تحریک انصاف جو بھی قانونی چارہ جوئی ہو گی وہ کرے گی جبکہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی کی جانب سے راولپنـڈی میں ن لیگ کی ریلی کے دوران عمران خان کے قتل کے حوالے سے کارکنوں کو ہدایت جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔اس حوالے سے عمران خان نے وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی کے روئیے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بابر اعوان کو دفعہ 503اور 506کے رو سے قانونی طور پر ردعمل سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved