کرپشن ثابت ہونے پر وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کو بھی نہ چھوڑامعروف ترین رہنما کے بھائی کو نوکری سے فارغ کردیا۔۔۔؟
  12  اگست‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان وزیر اعظم ہائوس نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ای اوبی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کو کرپشن الزامات پر ملازمت سے فارغ کیا گیا ‘ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کی برطرفی کی منظوری دی تھی ‘ وہ تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی ہیں۔ہفتہ کو ترجمان وزیر اعظم ہائوس نے اپنے ایک بیانمیں کہاکہ ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس

کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد وزیر اعظم کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف انتہائی کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ ظفراقبال گوندل سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی اور آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے‎


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved