حامد میر نے مسلم لیگ ن کی آئندہ کی حکمت عملی بیان کر دی
  12  اگست‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (ویب نیوز) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف اور سینئیر صحافی حامد میر نے کہا کہ اس مارچ کے بعد نواز شریف کا کیا منصوبہ ہے؟ کیونکہ یہ مارچ یہاں ختم نہیں ہونے والا ۔ انہوں ے کہا کہ ابھی تک نواز شریف نے جتنی بھی تقریر کی ہیں ان سے صاف ظاہر ہے کہ وہ تقاریر میں ہدف عدلیہ کو بنا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل کے لیے ان کی خواہش ہے کہ یہ

کیس سپریم کورٹ کا فُل بنچ سنے جس کے بعد ممکنہ طور پر وہ واپس بھی آ سکتے ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ لاہور پہنچنے پر نواز شریف کا مارچ کا سلسلہ ختم نہیں ہو گا۔ اس کے بعد آزاد کشمیر سمیت دیگر صوبوں کی طرف جائیں گے جس کا فائدہ یہ ہو گا کہ نیب میں جو ٹرائل ہو نا ہے اس سے بچ جایا جائے لیکن اگر سسٹم میں کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے تو اس خرابی کا نقصان صرف نواز شریف کو نہیں بلکہ پورے ملک کو ہو گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved