شکریہ عمران خان! عائشہ گلالئی کی بہن تحریک انصاف کے سربراہ کی حمایت میں بول پڑیں
  12  اگست‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد(ویب نیوز)عائشہ گلالئی کی بہن تحریک انصاف کے سربراہ کی حمایت میں بول پڑی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والی عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر عائد کیے گئے الزامات کے بعد ان کی بہن ماریہ طور کی جانب سے اس تمام معاملے پر پہلی مرتبہ ردعمل دیا گیا ہے۔ ماریہ طور نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ماریہ طور کا کہنا ہے کہ وہ شکرگزار ہیں عمران خان کی کہ ا

نہوں نے سیاست اور کھیل کو الگ رکھنے کی بات کی اور ان کے دفاع کیلئے سامنے آئے۔ ماریہ طور کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر کھیل اور سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیئے۔ ماریہ طور نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔ ان پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ماریہ طور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کی کمی ہے اس لیے لوگوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسی لیے وہ بھی کوشش کر رہی ہیں کہ ملک میں تعلیم عام کی جا سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
17%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved