میاں محمد نواز شریف کاہر شہر ، ہر گاؤں ، ہر قصبہ میں فقید المثال استقبال ہوا،راجہ محمود
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

ڈونگی(نمائندہ اوصاف) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چےئرمین راجہ محمود نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کاہر شہر ، ہر گاؤں ، ہر قصبہ میں فقید المثال استقبال ہوا مخالفین میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے وہ آج بھی عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں اور ہمیشہ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چےئرمین راجہ محمود نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کی تین نسلوں کا احتساب ہو سکتا ہے تو باقی سب کا احتساب ہونا چاہیے نواز شریف اب اور مضبوطی سے ابھر کر سامنے آئیں گے وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف چوتھی بار پاکستان کے وزیر اعظم ہو نگے

انھوں نے مزید کہا کہ مخالفین نواز شریف کا جگہ جگہ استقبال ہضم نہیں ہو رہا مخالفین میاں نواز شریف کی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اورمیاں نواز شریف کا لاہور آمد پر بھی شاندار استقبال ہو گا پاکستان و آزاد کشمیر کی عوام نے ثابت کر دیا ہے مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved