پلندری،یوم آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سیمی فائنل راونڈ میں داخل
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

پلندری (نمائندہ اوصاف)یوم آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سیمی فائنل راونڈ میں داخل ،سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کے بعد ،ڈی ایس او لقمان فاروق ،تحصیلدار یاسر گردیزی،ڈاکٹر امیر نواز ،پروفیسر مسعود خان کی ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ،محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام بیڈ منٹن ٹورنا منٹ میں کل چھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں چار ٹیموں سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہیں ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل اور فائنل میچ چودہ اگست کو کھیلے جائیں گے

ٹورنامنٹ کے ونر اپ ،رزنر اپ ٹیموں اور بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر سدہنوتی کی طرف سے خصوصی شیلڈ اور انعامات دیئے جائیں گے ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی چار ٹیموں کے مابین سخت مقابلوں کا امکان ہے ،ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب کمیونٹی ہال پلندری میں منعقد ہو گی جس میں ضلعی آفیسران ،سیاسی ،سماجی شخصیات ،سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ شہریوں ،تاجروں ،اور شائقین کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سدہنوتی امجدا قبال ہونگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved