پلندری،انتطار کی گھڑیاں ختم یوم آزادی فٹ بال میچ اور آتش بازی کا زبردست مظاہرہ
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

پلندری (نمائندہ اوصاف) انتطار کی گھڑیاں ختم یوم آزادی فٹ بال میچ اور آتش بازی کا زبردست مظاہرہ آج رات کو سپورٹس سٹیڈیم گراونڈ میں ہو گا سٹیڈیم کو برقی قمقموں اور خوبصورت لائٹس ،بینرز سے سجا دیا گیا ہے پلندری کی دو بڑی ٹیمیں فٹ بال میچ میں ٹکرائیں گی محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ کلچر سدہنوتی کی زیزر اہتمام یوم آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ اور آتش بازی کے حوالہ سے سٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ لینے ڈپٹی کمشنر سدہنوتی امجد اقبال ، ڈی ایس او لقمان فاروق ،تحصیلدار یاسر گردیزی گراونڈ پہنچ گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا عوام کا جوش وجذبہ برقرار رات کو آتش بازی اور فٹ بال میچ کے دیکھنے کیلئے

شائقین بے تاب تماشائیوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد سٹیڈیم کا رخ کرنے کیلئے بے چین ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آتش بازی کا زبردست عملی مظاہرہ کیلئے ڈپٹی کمشنر سدہنوتی امجد اقبال نے انتظامات کا جائزہ اور آتش بازی کو بہترین انداز میں کرنے کیلئے احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر سدہنوتی نے کہا کہ یوم آزدی کو بھرپورانداز میں منائیں گے اس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی شرکت ہو گی عوام ،تاجروں ،شہریوں اور سول سوسائٹی کا بھرپور تعاون ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved