چناری،سرینگر مظفرآباد تجارت منشیات برآمدگی کا بھارتی دعوہ اکیس روز گذرنے کے بعد بھی تنازعہ حل نہ ہو سکا
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

چناری(نمائندہ خصوصی)سرینگر مظفرآباد تجارت منشیات برآمدگی کا بھارتی دعوہ اکیس روز گذرنے کے بعد بھی تنازعہ حل نہ ہو سکا تاجروں کے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ہو نے والے مذاکرات ناکام کرڑوروں روپے مالیت کا مقبوضہ کشمیر سے آنے والا مال چکوٹھی ٹریڈ سینٹر سے ٹرک ڈرائیوروں نے لوڈ کر نے سے انکار کر دیا سرینگر مظفرآباد تجارت کر نے والے تاجروں شدید پریشانی اور نقصان سے دو چار۔تفصیلات کے مطابق اکیس جولائی کے روز بھارت نے دعوی کیا تھا کہ آزاد کشمیر سے جانے والے مال بردار ٹرک سے 66.5کلو گرام ہیروئن برآمد کر نے کے بعد آزاد کشمیر کے ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے آزاد کشمیر کے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد رواں ہفتے منگل سے جمعہ تک یکطرفہ طور پر تجارت بحال رہی ان چار دنوں میں صرف مقبوضہ کشمیر سے بیس مال بردار ٹرک چکوٹھی آئے آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ یونین اور ڈرائیوروں کے احتجاج کے باعث آزاد کشمیر سے کوئی بھی ٹرک مقبوضہ کشمیر نہ جا سکا آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایل او سی ٹریڈرز نے گذشتہ روز ٹرانسپورٹ یونین کے رہنماؤں اور ٹرک ڈرائیور کے ورثاء سے مذاکرات کئیے جو ناکام ہو گئے ٹرانسپورٹ یونین کے رہنماء گلزار شاہ اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتار ڈرائیور کے بیٹے محسن شاہ نے دوران مذاکرات موقف اختیار کیا کہ جب تک وفاقی اور آزاد حکومت مقبوضہ کشمیر میں اکیس جولائی کے روز گرفتار ہو نے والے

ڈرائیور سمیت تینوں ڈرائیوروں کو رہا نہیں کرواتی اس وقت تک کوئی بھی ٹرک ڈرائیور مقبوضہ کشمیر سے آنے والا مال لوڈ نہیں کرے گا اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر مال لوڈ کر کے جائے گا ٹرانسپورٹ یونین سے تاجروں کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد مقبوضہ کشمیر سے بیس ٹرکوں پر آنے والا کرڑوروں روپے مالیت کا مال تیسرے روز بھی چکوٹھی ٹریڈ سینٹر سے پاکستان کی منڈیوں کے لئے لوڈ نہیں ہو سکا جس وجہ سے تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے دریں اثناء ایل او سی ٹریڈرز نے ڈائریکٹر ٹاٹا آزاد کشمیر کر نل (ر) محمد شاہد سے بھی ملاقات کر کے انھیں ہو نے والے نقصانات سے آگاہ کیا ڈائریکٹر ٹاٹا نے تاجروں کو مسئلہ کے جلد حل کی یقین دہا نی کروائی ہے جموں و کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر محمود ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی و آزاد حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مسئلہ کے حل کے لئیے اقدامات کرے تاجروں کا کرڑوروں روپے مالیت کا مال گذشتہ کئی دنوں سے چکوٹھی ٹریڈ سینٹر پر خراب ہو رہا ہے اور اسے کوئی بھی ٹرک لوڈ نہیں کر رہا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved