وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے ایک سالہ اقتدار میں میرٹ کی بالادستی کے لیے بہترین اقدام اٹھائے،چوہدری جاوید
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف )مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چار کھڑی شریف چوہدری جاوید قادر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے ایک سالہ اقتدار میں میرٹ کی بالادستی اور اداروں کیا ستحکام کے لیے بہترین اقدام اٹھائے ۔مگر اپوزیشن کے چند ارکان استعفیٰ کا مطالبہ کر کے جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں انہون نے کہا کہ انشاء اللہ راجہ فاروق حیدر اپنی آئینی مدت پوری کرینگے اور ریاست آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کا عمل تیز ہو گ

ا اور حکومت کی طرف سے تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکیج ملے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو جشن آزادی مبارک ہو کشمیری و پاکستانی قوم جشن آزادی پوری جوش و جذبے کیساتھ منائی گی پوری کشمیری قوم پاکستان کے پشت پر کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزنامہ اوصاف نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار کیا اور آزادکشمیر و پاکستان کے مسائل کو حل کرنے میں جو کردار ادا کیا ہم روزنامہ اوصاف کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved