کھڑی شریف،میاں نواز شریف اقتدار میں رہیں نہ رہیں مگر عوا م کے دلوں میں رہتے ہیں
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف )پاکستانی عوام نے نواز شریف کا راولپنڈی سے لاہور جاتے ہوئے جگہ جگہ شاندار استقبال اس بات کی دلیل ہے کہ میاں نواز شریف اقتدار میں رہیں نہ رہیں مگر عوا م کے دلوں میں رہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چار کھڑی شریف چوہدری جاوید قادر نے اوصاف فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بلاول بھٹو پاکستان کو چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں یہ صرف شور شرابہ اور اوچھل کود کی سیاست کر رہے ہیں جس کا ملک و قوم کو کچھ فائدہ نہیں ۔چوہدری جاوید قاددر نے کہا کہ راولپنڈی ،گوجر خان ،دینہ ،جہلم ،گجرات ،گوجرنوالہ سمیت جی ٹی روڈ

میاں نواز شریف کے قافلے کا عوام نے جگہ جگہ اتنا شاندار استقبال کیا کے اس کی مثال نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ،لاہور کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ جب ڈکٹیٹر جنرل (ر)پرویز مشرف نے میاں نواز شریف کو جلا وطن کیا ۔تو مسلم لیگ ن کی قیادت بیگم کلثوم نواز نے ہمت و جواں مردوں سے کی مگر اب ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved