14 اگست منا نے کیلئے ایسی عالمی شخصیت پا کستان تشریف لا رہی ہے ؟ جان کر بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی
  13  اگست‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نائب وزیر اعظم وانگ یانگ چین کے صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کی غرض سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ پاکستان میں قیام کے دوران چین کے نائب وزیر اعظم 14اگست کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہونگے اور صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات بھی کریں گے ۔اسکے علاوہ چین کے نائب وزیر اعظم سی پیک پراجیکٹس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ، دونوں ملکوں کے مابین ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائینگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
85%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
12%




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved