لائیو شو میں ہنگامہ،’’شو ‘‘روکناپڑ گیا،افسوسناک واقعہ
  13  اگست‬‮  2017     |     دنیا

اسلام آباد (ویب نیوز)معروف تجزیہ کار اور اینکر وجاہت سعید خان نے داتا دربار کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کر ڈالے ، سینئر اینکر مجیب الرحمان شامی کے سخت برہم ہو نے پر معافی مانگ لی ۔ ہفتہ کومعروف تجزیہ کار اور اینکر وجاہت سعید خان ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی اوردانا دربار حاضری کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے داتا دربار کے خلافنازیبا الفاظ استعمال کر ڈالے جس پر ان کے ساتھ پروگرام میں شریک سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدیداحتجاج کیا اور وجاہت سعید خان کو داتا دربار کے حوالے سے استعمال کیے

گئے نازیبا الفاظ واپس لینے پر مجبور کر دیا اس پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں طویل بریک کر دی گئی ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار وجاہت سعید خان نے نواز شریف کے ریلی کے حوالے سے تبصرہ کیا اور داتا دربار حاضری کے حوالے سے بھی بات کی اور توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ۔ تجزیہ کاروں کے درمیان جھگڑے کے بعد پروگرام میں طویل بریک کر دی گئی اور پروگرام دوبارہ شروع ہوا تو وجاہت سعید خان نے اپنی طرف سے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر معافی مانگی ۔جس کے بعد سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے لاہور کی تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ حضرت علی بن عثمان ہجویری داتا گنج بخش کے آنے سے قبل لاہور شہر کچھ نہیں تھا ان کے آنے کے بعد لوگ مسلمان ہوئے اور شہر زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ۔ زیادہ قبائل حضرت داتا گنج بخش کے ہاتھوں ہی مسلمان ہوئے ۔ داتا دربار لاہور اور پاکستان کا قلب ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved