’’نواز شریف کی نا اہلی‘‘ ہم کیا کام کریں گے؟ ماروی میمن نے نا اہلی کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
  13  اگست‬‮  2017     |     دنیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے نواز شریف کی نااہلی کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بدلہ کسی انتشار کے ذریعے نہیں بلکہ پیار سے لیں گے اور نواز شریف کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔شاہدرہ میں (ن) لیگ کی ریلی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی پاکستانی عوام اور جمہوریت کیبھی توہین ہے اور دنیا کی کوئی طاقت

عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کو نہیں نکال سکتی۔واضح رہے کہ ماروی میمن نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی میں گاڑی کی چھت پر بیٹھ کر کارکنوں کا جوش بڑھاتی رہی تھیں۔ جمعہ کو نواز شریف کی جہلم سے گجرات اور گوجرانوالہ پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا کارکنوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں.


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved