ترک وزیرخارجہ کی اہلیہ کو فلپائن میں چور پڑگئے!
  13  اگست‬‮  2017     |     دنیا

منیلا(ویب ڈیسک )جنوب مشرقی ایشیائی ریاست فلپائن کے سرکاری دورے کے دوران ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو کی اہلیہ ہولیا چاووش اوگلو کو چور پڑگئے جنہوں نے خاتون کے قیمتی طلائی زیوار اور ایک گراں قیمت ہیرا چوری کرلیا۔ تاہم خوش قسمتمی سے فلپائنی حکام نے بروقت کارروائی کرکے نہ صرف چوروں کو گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضے سےمسروقہ زیورات بھی واپس لے لیے۔ عرب خبررساں ادارےکے مطابق ترک وزیرخارجہ کی اہلیہ کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کے رابطہ گروپ کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے منیلا میں تھے۔فلپائنی ذرائع ابلاغ کے مطابق چار مبینہ چوروں نے ہولیا

چاووش اوگلو کے سامان سے زیورات نینوی اکوینو ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد چوری کیے۔ مسروقہ جیولری میں سفید سونے کی ایک انگشتری، سونے کا ایک ہار اور ایک گراں قیمت ہیرا شامل تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہولیا نے زیورات کی چوری کے بارے میں اپنے شوہر کو بتایا جنہوں نے فوری طور پر منیلا میں ترک سفارت خانے کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کی ہدایت کی۔ سفارت خانے کے فوری حرکت میں آنے سے ہوائی اڈے کے حکام نے تحقیقات شروع کیں تو اس دوران ایک ملازم کے کمرے میں کپڑوں کی الماری میں چھپائے گئے زیورات برآمد کرلیے گئے۔ پولیس نے چاروں مشتبہ چوروں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔انہوں نے ترک وزیرخارجہ کی اہلیہ کے زیورات چوری کرنے کی واردات کا اعتراف کیا ہے۔ چوروں کے قبضے سے واپس لیے گئے زیورات ہولیا چاووش اوگلو کو سپرد کردیے گئے ہیں۔ فلپائنی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چار اور چھ اگست کے دوران پیش آیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved