’’پاکستان اس مسئلے میں ہماری مدد کرے ‘‘ دنیا کی سب سے بڑی سپرپاور چین نے پاکستان سے کس معاملے میں مدد طلب کر لی ؟ 
  11  ستمبر‬‮  2017     |     دنیا

لاہور(این این آئی)چین کی شکل میں پاکستان کو کپاس کی بڑی منڈی ملی گئی ، چین میں کپاس کاسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے پاکستان سے کپاس درآمد کرنے کافیصلہ کیا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق چین کے کپاس کے تاجرپاکستانی تاجروں سے کپاس منگوانے کیلئے رابطہ کررہے ہیں ،چین پاکستانی کپاس کی نئی منڈی بنے سے پاکستان کی کپاس کی مانگ میں اضافہ ہوگااوریہاں کے کاشتکاروکو کپاس کی اچھی قیمت ملے گی ۔ذرائع کے مطابق کپاس کا کاشت پربھاری اخراجات کے باوجود ماضی میںپاکستانی کاشتکارکو کپاس کی بہتر قیمت نہیں مل سکی ،کپاس کی

پیداواری لاگت کا 50 فیصد صرف زرعی زہروں پر خرچ ہوتا ہے جس کے وجہ سے زہرپاشی صحیح آلات سے اور صحیح طریقوں سے کیا جانا ضروری ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو صیح اندازمیں زہرپاشی کرنے کی ترغیب دی جس سے ان کی زہرپاشی کی لاگت کم ہوگئی ، اسی طرح کھاد کی سبسڈی سے بھی کسانوںکو بہت فائدہ ہوا، اس سال کسان کو دوہرا فائد ہونے کاامکان ہے ایک تو اس کی لاگت کم ہوئی ہے اوردوسری اس کی قیمت زیادہ ملے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved