30 ارب ڈالرز کا نقصان ، 70لاکھ امریکی سمندری طوفان میں ڈوب گئے
  12  ستمبر‬‮  2017     |     دنیا

نیویارک (روز نامہ اوصاف ) سمندری طوفان ارما نے فلوریڈا کے شہروں کو ڈبو دیا ، ہزاروں گھر مکمل تباہ ، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ۔ طوفان کے باعث 70 لاکھ سے زائد افراد پانی میں ڈوب گئے کئی ریاستیں بجلی سے محروم ،طوفان کے باعث ۳۰ارب ڈالرز نقصان کا خدشہ ہے ۔ تباہی پھیلانے والے طوفان کا زور کم نہ ہوسکا ۔ امریکی ساحلوں پر تباہی پھیلانے والے طوفان ارما کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا ، کیٹگری 4 کی طاقت کا حامل طوفان اب سب سے کم خطرناک درجے پر آگیا ۔طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ سیلابی پانی سے کیرولینا ، میامی اور آرلینڈو پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ طوفان سے ہزاروں گھر متاثر اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں ۔طوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کا نظام

بری طرح فیل ہوگیا اور 70 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ لاکھوں افراد پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔وائٹ ہائوس ہوم لینڈ سکیورٹی ایڈوائز نے کہا متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مکمل واپسی میں کئی ہفتے لگ جائیں گے.طوفان ارما سے نقصان کا تخمینہ 25 ارب لگایا گیا ہے جو ہاروی کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
91%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
9%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved