جرمنی نے اپنے ملک میں رہنے والے ترک باشندوں بارے بڑا اعلان کر دیا
  12  ستمبر‬‮  2017     |     دنیا

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترک حکومت کے ان تحفظات کو مسترد کر دیا ہے کہ جرمنی میں ترک باشندوں کو کوئی خطرات لاحق ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے جرمن ریڈیو سے بات چیت میں کہا کہ ترک باشندے جرمنی آ سکتے ہیں اور انہیں یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گزشتہ روز ہی انقرہ حکومت نے جرمنی کے لیے سفری وراننگ جاری کی تھی۔ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جرمنی میں الیکشن مہم کے دوران ترکی مخالف بیانیہ اختیار کیا

جا رہا ہے اور ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کو رکوانے کی کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق اس ماحول میں ’جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے نظریات حتیٰ کہ نسل پرستی پر مبنی بیان بازی‘ بھی جاری ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved