بدھوں کے مظالم سے چور مہاجرین کے آنسور وں نے سب کو رلا دیا
  13  ستمبر‬‮  2017     |     دنیا

ڈھاکہ (روز نامہ اوصاف )بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے میانمار سے جان بچا کر بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کے لیے قائم کیے گئے عارضی کیمپوں کا دورہ کرکے امدادی سامان تقسیم کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے منگل کے روز کوکس بازار کے علاقے میں میانمار سے جان بچا کر بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کے لیے قائم کیے گئے عارضی کیمپوں کا دورہ کیا۔انہوں نے انتہائی نا گفتہ بہ حالات میں گھرے روہنگیا مسلمانوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔ کوکس بازار سے وہ کوتوپالونگ کے علاقے میں قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپ بھی جائیں گی۔ میانمار کی

ریاست راکھین میں 25 اگست کو شروع ہونے والے مبینہ نسلی تشدد کے بعد سے اب تک تین لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے بہت سے روہنگیا سڑکوں کے کنارے پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے زید رعد الحسین کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved