یمن میں پانچ ہزار ہلاکتیں، عرب بمباری کا نتیجہ ہے،اقوام متحدہ
  13  ستمبر‬‮  2017     |     دنیا

جنیوا(روز نامہ اوصاف )اقوام متحدہ کے مطابق یمنی تنازعے میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں زیادہ تعداد سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری کی وجہ سے ہلاک ہونے والے شہریوں کی ہے۔میدیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ زید رعد الحسین نے بتایا کہ یمنی تنازعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہزار ایک سو چوالیس ہو چکی ہے

، جس میں سے زیادہ تر سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری کی وجہ سے مارے گئے۔رعد الحسین نے اس بابت بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے رعد الحسین نے کہاکہ اس تنازعے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اس قدر شدید ہیں کہ اس سلسلے میں تمام کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ یمن کی تباہی اور وہاں کے لوگوں کی مصیبتوں اور پریشانیوں کی صورت حال انتہائی خوف ناک ہے اور اس کے اثرات پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved