بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کا ایک اور چہرہ ۔۔۔اسلامی دنیا حیرت کے سمندر میں ڈوب گئی
  13  ستمبر‬‮  2017     |     دنیا

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے میانمار سے شدت پسند بدھ متوں سے جان بچا کر بنگلہ دیش ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کیا اور کئی متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ کوکس بازار میں حسینہ واجد کے دورے کے دوران لٹے پٹے مہاجرین رنج و الم کی تصویر بن گئے اور کئی مہاجر خواتین حسینہ واجد کے قدموں سے لپٹ گئیں۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم نے انتہائی نا گفتہ بہ حالات میں گھرے روہنگیا مسلمانوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔ کوکس

بازار سے وہ کوتوپالونگ کے علاقے میں قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپ بھی جائیں گی۔ میانمار کی ریاست راکھین میں 25 اگست کو شروع ہونے والے مبینہ نسلی تشدد کے بعد سے اب تک تین لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے بہت سے روہنگیا سڑکوں کے کنارے پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے زید رعد الحسین کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved